منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دانیال عزیز قیادت سے ناراض، کابینہ کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کر دیا، وجہ کیا بنی؟

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزپارٹی قیادت سے ناراض، حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کی،تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما دانیال عزیزجو سپریم کورٹ اور میڈیا میں لیگی قیادت کا نہ صرف دفاع کرتے نظر آتے ہیں بلکہ حریف جماعت تحریک انـصاف کی جانب سے خصوصی ہدف بھی ہیں نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کو وزیر مملکت کا عہدہ ملنے پر مایوسی ہےاور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے آج ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی ۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے کی امید لگائے بیٹھے تھے تاہم وزیر مملکت کا عہدہ ملنے پر وہ شدید مایوسی کا شکارہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں ن لیگ کی حریف جماعت تحریک انـصاف کے قائدین کی جانب سے دانیال عزیز کو وزارت کے حوالے سے طعنوں کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اس بات کا برملا اظہار بھی کئی جگہوں پر کیا کہ دانیال عزیز وزارت کیلئے سرگرم ہیں تاہم انہیں نواز شریف کی کابینہ میں جگہ نہیں دی جا رہی۔ذرائع کے مطابق دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے کی امید لگائے بیٹھے تھے تاہم وزیر مملکت کا عہدہ ملنے پر وہ شدید مایوسی کا شکارہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں ن لیگ کی حریف جماعت تحریک انـصاف کے قائدین کی جانب سے دانیال عزیز کو وزارت کے حوالے سے طعنوں کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اس بات کا برملا اظہار بھی کئی جگہوں پر کیا کہ دانیال عزیز وزارت کیلئے سرگرم ہیں تاہم انہیں نواز شریف کی کابینہ میں جگہ نہیں دی جا رہی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…