ہفتہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2025 

مجھے اس سیاستدان نے بھی گندے ایس ایم ایس بھیجے،عائشہ گلالئی نے ایک اور اہم شخصیت پر الزام دھردیا

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عائشہ گلالئی کا ایک اوردھماکہ،عمران خان کے بعد ایک اور اہم سیاسی رہنما پر گندے ایس ایم ایس کا الزام عائد کردیا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے اسمبلی نشست چھوڑنے سے ایک بار پھر انکارکردیا انہوں نے اس سوال پر کہ عمران خان کے علاوہ اور کن افراد نے آپ کو گندے ایس ایم ایس کئے انہوں نے تحریک انصاف کے اہم رہنما نعیم الحق کا کھل کرنام لے لیا انہوں نے عمران خان کے بعد نعیم الحق کو بھی گندے ایس ایم ایس بھیجنے والا قرار دے دیا،

اس سے قبل عائشہ گلالئی سے جب یہ سوال کیاگیا کہ 2013ء میں گندا ایس ایم ایس والد کو دکھایا تھا تو پھر والد نے تحریک انصاف چھوڑنے کا کیوں نہیں کہا؟یا آپ نے خود تحریک انصاف کیوں نہیں چھوڑ دی؟ عائشہ گلالئی سوال کے جواب میں مشتعل ہوگئیں اور سوال پوچھنے والے کو ہی سنادیں کہ آپ مجھے مت سمجھائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں، میرا ایک مشن ہے اور میں اپنے مشن پر عملدرآمد کے لئے سیاست میں آئی تھیں،ان سے سوال کیاگیا کہ آپ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے لیڈرپر بدکردارہونے کا الزام لگایا ہے اور چار سال سے اسی لیڈر کے ساتھ ہیں ،عائشہ گلالئی کوئی جواب نہیں دے پائیں۔اس سوال پر کہ آپ نے پورے ٹولے پر الزام لگایا ہے تو ٹولہ کون ہے؟ انہوں نے کسی بھی رہنما کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا،انہوں نے پھر کہا کہ میاں نوازشریف خاندانی آدمی ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ایک فیملی رکھنے والے انسان ہیں اور اچھے انسان ہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلائی نے عمران خان سے شادی اور این اے ون کا ٹکٹ مانگنے کے حوالے سے صاف انکار کردیا، عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کی عمر دیکھیں اور میری عمر دیکھیں، میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ امیر مقام سے ملاقات کا جو مجھ پر الزام لگایاگیا ہے میں اس کے جواب میں ہتک عزت کا دعویٰ کروں گی،

عائشہ نے دعویٰ کیا کہ میں جو بھی الزام لگارہی ہوں اس کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں اور وقت آنے پر سامنے لاؤں گی، ثبوت کی وضاحت طلب کرنے پر انہوں نے پھر کہا کہ ڈیجیٹل دور ہے عمران خان کا بلیک بیری چیک کیاجائے، عائشہ گلالئی عمران خان کا بلیک بیری چیک کرنے پر بار بار زوردیتی رہیں ،اس سوال پر کہ اگر کوئی تحقیقاتی کمیٹی بنتی ہے تو آپ وہاں ثبوت پیش کریں گی۔

انہوں نے اقرار کیا کہ ہاں میں ثبوت پیش کروں گی۔پروگرام میں تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان پر اپنے الزامات کو دھرایا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اخلاق باختہ ایس ایم ایس کئے ، اس سوال پر کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ انہوں نے ثبوت دینے کے بجائے پھر عمران خان کا موبائل چیک کرنے کا مطالبہ کیا،

ن لیگ کے رہنماؤں امیر مقام اور اقبال جھگڑا سے ملاقات کے سوال پر عائشہ گلالئی نے امیر مقام سے ملاقات کے بارے میں صاف انکار کیا جبکہ امیر مقام سے ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا، عائشہ گلالئی کا استدلال تھا کہ اقبال جھگڑا سے میری ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن یہ ملاقاتیں فاٹا سے متعلق تھیں، ٹرائبل ایریاز کی بہتری کے لئے یہ ملاقاتیں کیں ،اس کا مقصد کوئی سازش نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…