لاہور ( این این آئی) جماعت اسلامی نے عائشہ گلالئی کے اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی لیڈرشپ نے عائشہ سے رابطہ کیاہے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کے لئے کہاہے۔انہوں نے کہا کہ عائشہ میں جب اتنی جرات پیدا ہوئی کہ
پریس کانفرنس میں بیٹھ کرایسی باتیں کریں تو ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ملک کی بہترخدمت کرسکیں۔جماعت اسلامی میں عائشہ کوباعزت مقام ملے گا۔یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف میں پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے ۔