پشاور(این این آئی) عائشہ گلالئی کے سابق پولیٹیکل ایڈوائزر مجاہد خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ گلالئی نے اسپتال کے چندہ مہم کے نام پر غبن کیا ہے ۔عمران خان پر عائشہ گلالئی کے تمام الزمات بے بنیاد ہیں۔پشاور میں نیور کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا سابق پولیٹیکل ایڈوائزر مجاہد خٹک نے عائشہ گلالئی پراسپتال چندہ کے نام پر غبن کے سنگین الزامات عائد کیے۔ مجاہد خٹک کاکہنا تھا کہ ڈیڑھ سال تک گلالئی کا ایڈوائزر رہا ہوں ان سے متعلق سب جانتا ہوں۔
کرک میں فلاحی اسپتال کے لیئے ایک لاکھ دو ہزار درہم اکھٹے کئے جسے عائشہ گلالئی اپنے ساتھ پاکستان لے آئی۔ قطرسے بھی پچپن ہزاردرھم کا چندہ میڈم اپنے ساتھ لے گئی۔ مجاہد خٹک کا کہنا تھا عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کے بعد راستے جدا کر لئے ہیں۔ خان صاحب پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی آئی بنوں سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ممبر حلیم زادہ نے عائشہ گلالئی پر ٹکٹ کے لیے بارہ لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام عائد کردیا ہے ۔