اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی محمد نعیم نے کہاہے الزام ہر ایک لگا سکتاہے جسے کوئی روک نہیں سکتا لیکن اگر الزام خصوصی عزت کا ہو اور وہ بغیر ثبوت اور شہادت کے لگانا جرم ہے ،اس پر اسلام نے واضح کہاہے کہ اگر شہادت اور ثبوت پیش نہیں کیا تو جو الزام لگانے یا لگانے والی ہے تو ان پر حد قذف جاری ہو گی یا ان پر تہمت کی حد لگے گی , جو کہ اسلام کی روح سے 80 کوڑوں کی سزا ہےتاہم موجودہ قانون کا مجھے
علم نہیں ہے.نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ثبوت کے بغیر الزام عائد کرنا جرم ہے ،الزام لگانے والے کو ثبوت پیش کرنے ہوتے ہیں ،دوسری بات یہ ہے کہ اس طریقے سے میڈیا پر کسی عورت کا آنا تو میری سمجھ سے باہر ہے کیونکہ اگر ایسا معاملہ تھا تو انہیں پولیس یا عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا .کیونکہ اس معاملے کو گزشتہ روز سے لے کر چل رہاہے .ان کا کہناتھا کہ اگر عائشہ گلالئی یہ الزام ثابت نہ کر سکیں تو ان کیلئے بھی مسائل ہوں گے .