منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

جب میں نے اپنے والد کو بتایا کہ عمران خان مجھے ’’گندے میسج‘‘ کرتا ہے تو انہوں نے کیا کہا ؟ حیران کن انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی نے اعتراف کیا ہے کہ ایک سال سے کوئی نازبیا میسج نہیں آیا، موبائل پر پہلا پیغام موصول ہونے کے بعد معاملہ اپنے والد کو بتایا، پی ٹی آئی چھوڑ دی مگر اسمبلی کی سیٹ نہیں چھوڑوں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے اور چونکہ قومی اسمبلی کی نشست عوام کی امانت ہے

اس لیے یہ کسی کو واپس نہیں کروں گی اور ایوان میں عوامی مسائل پر آواز اٹھاتی رہوں گی۔تحریک انصاف سے منحرف ہونے والی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی لیڈر کی غلطی پر میرے اختلافات ہوئے جس کی وجہ سے پارٹی چھوڑی ہے لیکن قومی اسمبلی کی سیٹ میرے حلقے کے لوگوں کی امانت ہے جسے کسی صورت نہیں چھوڑوں گی۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے نازیبا ٹیکسٹ میسیجز کے حوالےس ے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلا میسج 2013 اکتوبر میں موصول ہوا جس کے بعد مجھے شدید دھچکا لگا تھا اور موبائل پر پیغام موصول ہونے کے بعد ساری تفصیل اپنے والد کو بتائی تو انہوں نے کہا کچھ عرصے رُک کر صورت حال دیکھو پھر آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے جب کہ آخری میسج گزشتہ برس جولائی میں ملا تاہم اُس کے بعد سے کوئی موبائل پیغام موصول نہیں ہوا۔عمران خان کی جانب سے بھیجے گئے نازیبا پیغامات کا ثبوت دکھانے کے سوال پر عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ سارے ثبوت میں کسی عدالتی فورم میں پیش کروں گی اور میری خواہش ہے کہ ایسا کوئی مقدمہ بنے اور میں ثبوت پیش کروں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…