بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ نہیں بلکہ عائشہ گلا لئی کے پیچھے کونسی سیاسی جماعت نکلی

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رہنما عائشہ گلا لئی نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کرپٹ ہونگے تاہم ان میں یہ برائی نہیں کہ وہ اپنی پارٹی کی خواتین کو عزت نہ دیں ۔ گلا لئی کا کہنا تھا کہ وہ ن لیگ میں نہیں جا رہیں اور نہ ہی عمران خان پر الزامات لگنے سے قبل انہوں نے

ن لیگ کے رہنما امیر مقام سے کوئی ملاقات کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جوائن کرنے کے حوالے سےپاکستان تحریک انـصاف کی جانب سے دعوے بے بنیاد ہیں اور وہ اس پر شرمندہ ہونگے۔ خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ وہ سیاست نہیں چھوڑیں گی۔پروگرام کے اینکر اور معروف صحافی کاشف عباسی نے جب ان سے سوال کیا کہ وہ اگر ن لیگ جوائن نہیں کررہیں تو پھر کیا پیپلزپارٹی میں جا رہی ہیں کیونکہ وہ تحریک انصاف میں جانے سے قبل پیپلزپارٹی میں تھیں جس پر عائشہ گلا لئی کے لبوں پر ایک پراسرار مسکراہٹ آگئی تاہم انہوں نے پیپلزپارٹی میں جانے کے حوالے سے سوال کو نہایت مہارت سے گول کر دیا۔ واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی نے پاکستان تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان پر نازیبا میسجز کرنے اور پارٹی میں عزت محفوظ نہ ہونے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان پر ن لیگ سے پیسے لیکر الزامات لگانے کا جوابی الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کی جانب سے پیپلزپارٹی میں جانے کے حوالے سے سوال پر پراسرار مسکراہٹ اور دریں اثنا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حلقہ این اے ون سے آزاد الیکشن لڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔خیال رہے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کی جانب سے پیپلزپارٹی میں جانے کے حوالے سے سوال پر پراسرار مسکراہٹ اور دریں اثنا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حلقہ این اے ون سے آزاد الیکشن لڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…