بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جتنا گر سکتے ہو گر جاؤ،عمران خان کا الزامات کے جواب میں دھماکہ خیز اعلان،انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جتنا گر سکتے ہو گرجاؤ،میں گھبرانے والا نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عائشہ گلا لئی کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنا (ن )لیگ کا وطیرہ ہے،مستقبل میں بھی ایسے کردار کشی کے حملے ناکام ہوں گے ٗ( ن )لیگ اب کردار کشی کا آخری ہتھیار آزما رہی ہے ٗحکمران جماعت سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے،

ن لیگ اربوں ڈالر ضبط ہونے کے ڈر سے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے اجلاس میں عائشہ گلا لئی کی طرف سے عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر لگائے گئے الزامات کا جائزہ قانونی ٹیم کی موجودگی میں لیا گیا جبکہ اس پر حکمت عملی بارے سوچ بچار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے حق میں مظاہرہ کرنے والی خواتین کو قابل فخر قرار دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیشہ سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مخالفیں کی ذاتی زندگی کو متنازعہ بنانے کی کوشش میں رہتی ہے جسے ہم ناکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضمیروں کی سوداگر ہے انہوں نے بے نظیر بھٹو کی ذات پر بھی کیچڑاچھالا تھا اور اب یہ سلسلہ ہم تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین نے ن لیگ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیاجس پر فخر کرتے ہیں ہماری خواتیں با اختیار اور قابل احترام ہیں۔ تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں شاہ محمود قریسی ، نعیم الحق ، شفقت محمود اور دیگر نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…