جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ ۔۔۔! نجی ٹی وی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کردار کے حوالے سے الزامات اوراسکینڈل کی زد میں آنے والے واحد سلیبریٹی نہیں ٗمتعدد عالمی لیڈرز، سیاست دان، فلمی اداکار اور دیگر مشہور شخصیات ایسے الزامات کی زد میں آچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکا میں دو بار صدر منتخب ہونے والے بل کلنٹن کودوسرے دور حکومت میں جنسی اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا، جب وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والی خاتون اہلکار مونیکالیونسکی کے ساتھ ان کا نام اچھالاگیا۔

انہیں اس معاملے میں جھوٹ بولنے پر نوبت مواخذے تک پہنچ گئی لیکن وہ دور صدارت کی مدت بہرحال مکمل کرنے میں کامیاب رہے ٗبل کلنٹن 1998ء کے اس واقعہ پر معافی مانگنے پر مجبور ہوئے ۔باکسنگ کے سابق ہیوی ویٹ چمپئن مائیک ٹائیسن 1992ء میں ایک خاتون کو جنسی طور پرہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے ٗ ان پر مقابلہ حسن میں شریک ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔اطالوی وزیراعظم سلویو برلسکونی کو بھی جنسی اسکینڈل کاسامنا رہا اورا ن پرالزام تھا کہ انہوں نے رقم کے عوض ایک خاتون سے تعلقات قائم کیے اور اسے خاموش رکھنے کیلئے عہدے کا استعمال کیا۔ڈومینیک اسٹراس کہن اس وقت آئی ایم ایف کے سربراہ تھے جب ان پر ہوٹل کی میڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا ٗوہ گرفتار ہوئے ٗتین ہفتے کی تفتیش کے بعد امریکی سپریم کورٹ سے وہ بری ہوئے۔اٹلی کے آخری بادشاہ کے بیٹے وکٹر عمانیو نے 2006ء میں اس وقت اپنا خطاب چھوڑ دیا جب وہ جنسی اسیکنڈل میں ملوث پائے گئے۔اسی طرح امریکا کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے ماڈل گرل مارلن منرو سے تعلق کے قصے بھی بہت دیرچلے ۔1999ء میں روس کے پراسیکیوٹر جنرل یوری اسکوراٹووکا جنسی اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب وہ عوامی عہدے داروں کی کرپشن کے خلاف مہم چلارہے تھے۔یہ روس میں کسی بھی سیاستدان کا پہلا جنسی اسکینڈل تھا ٗیہ وہ دن تھے جب وہ عوامی عہدیداروں کے خلاف کرپشن مہم چلا رہے تھے۔

اسرائیل کے سابق صدر موشے کاٹسیوپر دور صدارت میں جب جنسی اسکینڈل کا دروازہ کھلا تو ایک خاتون سے بڑھنے والی بات 10خواتین پر جاکر ختم ہوئی، دو کیسز میں اعتراف جرم کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہوئے۔فرانس کے سابق صدرفرانکوئیس متراں بھی جنسی اسکینڈل میں گھرے رہے اور مبینہ طورپر جس مسٹریس سے ان کا معاشقہ مشہور رہا اس سے ان کی بیٹی بھی تھی تاہم یہ انکشافات صدارتی عہدہ ختم ہونیکے بعد سامنے آئے۔

شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز پر بھی ان کی اہلیہ بددیانتی کا الزام لگاچکی ہیں۔مشہور زمانہ باسکٹ بال پلیئر کوبے بریانٹ پر 2003ء میں کولوراڈو کے ہوٹل کی ملازمہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا چکی ہے۔برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی پرسنل اسسٹنٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ عملی طورپر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ ہیں۔اسی طرح آسٹریلوی کرکٹرشین وارن کے بھی جنسی اسکینڈلز سامنے آچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…