اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ این اے ون پشاور کے ٹکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی بنا پر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صرف وہی نہیں پی ٹی آئی کی کئی خواتین پارٹی کے ماحول سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منانے کے لیے وفد بھیجنے کی کوشش کی، میں نے انکار کر دیا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ
مجھے سیکھایا گیا ہے کہ عزت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،
ہمیں بچپن سے ہمت و حوصلے سے بات کرنا سیکھایا جاتا ہے، ہمارے لیے سب سے بڑا ایشو غیرت اور عزت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار نہیں کرنے جارہیں۔ انہوںنے مزید سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جہاں لوگوں کو آرٹیکل 62,63پر نااہل کیا جاتا ہے وہیں عمران خان کو بے حیائی پھیلا نے اور بد کردار ہونے پر نااہل کیا جائے ۔