بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی کاسرکاری ٹی وی سے کیا تعلق ہے اور وہ پی ٹی وی میں کیا کرتی رہی ہیں؟ اہم انکشاف

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی مختصر ترین کیرئر میں تین سیاسی جماعتوں کے گھاٹ کا پانی پی چکی ہیں ۔پارٹی کے اندرونی حلقوں کے مطابق عائشہ گلالئی کی بغاوت کا سبب انکی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے اورمرکزی و صوبائی قیادت کے ساتھ اختلافات ہیں ۔ملکی سیاست میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران طوفان برپا کرنے والی تحریک انصاف کی منحرف

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی گزشتہ ماہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں احتجا ج کے دوران تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کا ساتھ نہ دینے پر وہ سیخ پا ہو گئی تھیں۔تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار خصوصا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کئی مرتبہ عائشہ گلالئی کی درخواستوں کو کھو کھاتے ڈال دیا تھا۔سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کی نیوز کاسٹر کی حیثیت سے منظر عام پر آنے والی عائشہ گلائی نے پرویز مشرف کے دور میں سیاسی کیرئر کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی فاٹا کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے عائشہ گلالئی 2007میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر 2012میں تحریک انصاف کی منڈیر پر جا بیٹھیں اور 2013میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے مقاصد پورے نہیں ہوئے تو وہ پارٹی کے مخالف ہو گئیں۔پرویز خٹک تحریک انصاف سے منحرف ہونے والی خاتون رہنما عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عائشہ گلالئی کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچایا، انہیں ممبر قومی اسمبلی بنایا مگر ان کا رویہ ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلا لئی کی باتیں اور

الزامات میری سمجھ سے بالا تر ہیں اور ان کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، مرکزی رہنماؤں اور مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہوں اور اس کے خلاف بولنے کو میرے پاس بہت کچھ ہے مگر میں بولتا نہیں ہوں کیوں کہ نہ میری تربیت ایسی ہے اور نہ پارٹی کی تعلیمات ایسی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 دن قبل

عائشہ گلالئی میرے پاس آئی تھیں اور پشاور این اے ون کا ٹکٹ مانگا تھا جس پر میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا یہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اس کے لیے اختیار پارلیمانی بورڈ اور پارٹی قیادت کے پاس ہے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا تعلق بنوں سے ہے تو انہیں پشاور سے ٹکٹ کیسے دے دیا جاتا اسی لیے مایوس ہو کر انہوں نے پارٹی چھوڑدی۔خیال رہے تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ گلالئی

نے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں اور اپنی پریس کانفرنس میں پرویز خٹک اور ان کی کابینہ پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزم بھی عائد بھی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…