کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ٹوئٹر پر علان کرتے ہوئے ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مجھ سے کئی مہینوں سے رابطے میں تھی اور مجھے پی ٹی آئی جوائن کرنے کاکہ رہی تھی، اور میں آج پی ٹی آئی کو جوائن کرنے کا اعلان کر رہی ہوں۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی ”باغی “ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر لفظی وار کرنا شروع کردئیے ہیں۔
انہوں نے اپنی ہنگامی پریس کانفرنس کے بعد بھی عمران خان کو نہیں چھوڑا اور ان پر ذاتی نوعیت کے حملے کرنا شروع کردئیے ہیں۔عائشہ گلالئی نے عوامی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ ‘‘ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے اعلیٰ ممبران بنی گالہ میں ’’ محافل مے نوشی‘‘ منعقد کرتے ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ مجھے موبائل فون پر پیغام بھیجا تھا کہ تم بھی اس پارٹی میں شریک ہو لیکن میں نے اس دعوت کو نظر انداز کردیا تھا ۔