پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پارٹی چیئرمین کی حرکتیں ٹھیک نہیں ہیں عائشہ گلالئی کے عمران خان پر حیران کن الزامات

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/پشاور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کو ناز بلوچ کے بعد ایک اور جھٹکا ٗپی ٹی آئی ایم این اے عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا کہ میں پارٹی چھوڑ رہی ہوں ٗپی ٹی آئی میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، عمران خان کی وجہ سے ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ٗ

ہم پختون گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ٗ عزت اور غیرت بہت چیز ہوتی ہے ٗکافی عرصے سے چیزوں کو برداشت کر رہی تھی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ پریس کانفرنس میں تفصیلاً ہر چیز بتاؤں گی ، پارٹی میں خواتین اور ورکرز کی عزت نہیں ٗ ورکرز کو کہا جاتا ہے یہ کسی کام کے نہیں ٗورکرخواتین کی عزت اور کرپشن پر احتجاج کرتے رہے ہیں ٗعمران خان خود بنی گالہ بیٹھے ہوتے ہیں اور ورکرز لاٹھیاں کھاتے ہیں ٗانہوں نے کہا کہ ورکرز کی وجہ سے پارٹی آج یہاںتک پہنچی ہے، اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑوں گی ٗوہ عوام کی امانت ہے، پی ٹی آئی کے وکررز میرے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جیسی پارٹی وہ دنیا کو دکھاتے ہیں پی ٹی آئی ویسی نہیں ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی چیئرمین کی حرکتیں ٹھیک نہیں ہیں یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اخلاقی قدریں گر چکیہیں کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں، پاکستان میں مغربی کلچر متعارف کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس نامناسب رویئے کی وجہ سے انہوں نے بنی گالا میں پارٹی کے اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اپنے تحفظات کو آگاہ کیا تھا لیکن اس پر مثبت انداز میں کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث میں نے بہت مجبور ہو کر پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کیا۔ عائشہ گلالئی نے ناز بلوچ کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری ناز بلوچ سے بھی بات ہوئی تھی اور انہوں نے بھیخواتین ورکرز کیساتھ روا رکھے جانے والے رویئے پر ملے جلے ردعمل کااظہار کیا تھا۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خاتون ورکرز کو ہمیشہ ایک ادنیٰ اور ایک حقیر کارکن سمجھا جس کی وجہ سے خواتین ورکرز تنگ ہیں، انہوں نے کہا کہ  ایسی کوئی بات نہیں کہ میں (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کررہی ہوں تاہم نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیںاور انہیں جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے سیاسی اختلافات ہیں، مگر نواز شریف خاندانی آدمی ہیں وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں ان کی پارٹی میں مائوں ،بہنوں کی عزت ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی میں عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف جھوٹ بولنے پر ناہل ہوسکتے ہیں تو آرٹیکل 63,62 اخلاقی کرپٹ انسان پر بھی لاگو ہونا چاہئے،

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کریکٹر لیس ہیں اصل چیز ہمارے لئے عزت اور غیرت کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں میرے خیال میں وہ دو نمبر پٹھان ہیں، ،انہوں نے کہا کہ اگر ایسا شخص ملک کا وزیراعظم بنے کا تو اس کا اللہ ہی حافظ ہے،عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ورکرز کو جھوٹا کہا جاتا ہے،جاوید ہاشمی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے، ناز بلوچ بھی گئیں، کئی ایم این ایز ناراض ہیں، انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی اور فوزیہ قصوری بھیناراض ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے ساتھ بیس افراد کا وفد ملاقات کیلئے گیا تھا لیکن عمران خان نے ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی حالانکہ ہم کرپشن کے ایشو پر عمران خان سے ملنے گئے تھے،

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک بہت زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں، محمد عاطف ، علی امین گنڈا پور سمیت سب وزیراعلیٰ کی کرپشن کی شکایت کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی کیا مجبوری ہے کہ وہ پرویز خٹک کیخلاف شکایت نہیںسنتے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک کرپشن میں ملوث ہیں ان کیخلاف ثبوتہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے میرے سے رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں تاہم میں اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان آئندہ چند روز میں کرونگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…