اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلسازی سے تاریخی فیصلے تک کیلیبری فونٹ نے شریف خاندان کا پیچھا نہ چھوڑا، جس کیلیبری فونٹ میں جھوٹ لکھا گیا وہی فونٹ سچ سامنے لایا، سپریم کورٹ کے ججز نے پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ بھی کیلیبری فونٹ میں لکھا۔تفصیلات کے مطابق جعل سازی سے تاریخی فیصلے تک کمپیوٹر کمپوزنگ کے کیلبری فونٹ نے شریف خاندان کا پیچھا نہ چھوڑا، تاریخی فیصلہ بھی کیلبری
فونٹ میں لکھا گیا۔سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ لکھنے میں کیلبری فونٹ کا استعمال ہی کیا ہے، کیلبری دنیا بھر میں سب سے مقبول فونٹ ہے۔ یہ وہی طرز تحریر ہے جس نے شریف خاندان کی لٹیا ڈبوئی۔جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر مریم نواز نے جو ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرائی وہ کیلبری فونٹ میں تھی، دستاویز پر جو تاریخ درج کی گئی اس وقت تک کیبلری فونٹ ایجاد ہی نہ ہوا تھا۔