بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار نے پہل کردی ،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 29  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر داخلہ و سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کابینہ تحلیل ہونے کے بعد اپنی تمام سرکاری گاڑیاں، سیکیورٹی گارڈز اور پروٹوکول سٹاف کو واپس بھجوا دیا ہے اور اپنے سابقہ عملے کو کیبنٹ ڈویژن اور اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کے ڈائریکٹر ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار چوہان، ایس پی محمد بن اشرف، ایس پی بلال سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد پولیس میں رپورٹ پیش کر دی ہے اور پیر سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ،

واضح رہے کہ قانون کے تحت سابق وفاقی وزیر 15 دن تک سرکاری مراعات استعمال کرنے کا حق اور اختیار رکھتے ہیں اور ماضی میں کئی وزراء 6 ماہ سے ایک سال تک نا صرف سرکاری گاڑیاں استعمال کرتے رہے ہیں بلکہ سرکاری گھر بھی ان کے قبضے میں رہے۔ اس کے برعکس چوہدری نثار علی خان  نے ماضی کی طرح اس بار بھی کابینہ سے سبکدوشی کے فوری بعد تمام سرکاری مراعات واپس کر کے اپنی روایت پر عمل کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…