اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’بیگم نصرت شہباز یا تہمینہ درانی‘‘ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر خاتون اول کون ہو گی؟

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نصرت شہباز یا تہمینہ درانی، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر خاتون اول کون ہو گی؟میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین نے نکتہ اٹھاتے ہوئے پروگرام کے میزبان محمد مالک سے سوال کیا کہ اگر شہباز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو خاتون اول کا اعزاز شہباز شریف

کی کس بیوی کے حصے میں آئے گا جس پر پروگرام میں شریک معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر نصرت شہباز خاتون اول کے طور پر سامنے آئیں گی۔وکی پیڈیا کے مطابق شہباز شریف نے پہلی شادی والد کی اجازت سے 1973ء میں اپنی کزن بیگم نصرت شہباز سے کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز اور تین بیٹیاں ہیں۔ حمزہ شہباز سیاستدان ہیں اور قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔ سلمان شہباز نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے تعلیم حاصل کی اور ان کا زیادہ رجحان کاروبار کی طرف ہے۔شہباز شریف نے 1993ء میں دوسری شادی عالیہ ہنی سے کی جن سے ان کی ایک بیٹی خدیجہ ہیں۔ انہوں نے عالیہ ہنی کو جلاوطنی کے دور میں سعودی عرب میں طلاق دے دی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف نے تیسری شادی تہمینہ درانی سے کی جس کا وہ اقرار نہیں کرتے، اگر یہ سچ ہے تو یہ دونوں کی تیسری تیسری شادی ہے۔سلمان شہباز نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے تعلیم حاصل کی اور ان کا زیادہ رجحان کاروبار کی طرف ہے۔شہباز شریف نے 1993ء میں دوسری شادی عالیہ ہنی سے کی جن سے ان کی ایک بیٹی خدیجہ ہیں۔ انہوں نے عالیہ ہنی کو جلاوطنی کے دور میں سعودی عرب میں طلاق دے دی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف نے تیسری شادی تہمینہ درانی سے کی جس کا وہ اقرار نہیں کرتے، اگر یہ سچ ہے تو یہ دونوں کی تیسری تیسری شادی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…