اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کو عارضی طور پر وزیراعظم بنانے کا امکان ظاہر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار بنانے سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عارضی طور پر وزیراعظم کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر
قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی کو عارضی وزیراعظم کے لئے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ کل ہونے والے (ن) لیگ کے اہم مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔یادر رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔