بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی نا اہلی ،تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں بھی بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نا اہلی پر تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان عدالت عظمیٰ کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے نواز شریف کی بطور وزیر اعظم نا اہلی کو پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ سمجھتا ہے اور اس تاریخی اقدام پر ملک بھر کے عوام اور اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔

شعیب صدیقی نے اپنی قرار دادمیں کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو اوپر سے شروع کرنے پر خوشی اور اطمینان ہے جو نئے پاکستان کیلئے بنیادی امر ہے اور اسی سمت میں ہی نیا پاکستان وجود میں آئے گا ۔انہوں نے اپنی قرار داد میں دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاک سر زمین کو بد عنوانی ،کرپشن ،حرس ،لالچ اور نا انصافی سے نجات دلائے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے ۔دریں اثناء فیصلے کے اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے کارکن باہر نکل آئے این اے122کے مرکزی دفتر گڑھی شاہو میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی گئی اسی طرح این اے125اور لاہور کینٹ میں مختلف جگہوں پر عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فیصلے کی خوشی میں تقاریب منعقد کیں کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے اور اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے اس کا سہرا عمران خان کے سر قرار دیا پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں جشن میں حصہ لیا اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کے علاوہ کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…