اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بعض علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا انتباہ جاری، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری، دریا اور ندی نالوں کے قریب آباد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے نے پاکستان کے بعض علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا انتباہ جاری کر دیاہے۔ین ڈی ایم اے کے بیان میں متعلقہ اداروں
کو بدستور الرٹ یا ہوشیار رہنے کا کہا گیا ہے۔ جب کہ دریا اور ندی نالوں کے قریب آباد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔سیاحوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں جہاں بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔اگرچہ بیشتر دریاں میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے یا ان میں نچلے درجے کا سیلاب ہے لیکن ملک کے دو بڑے آبائی ذخائر منگلا اور تربیلا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔این ڈی ایم اے کی طرف سے جمعرات کو جاری کیے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ میں بارشوں، سیلاب اور اس سے جڑے دیگر حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔ہلاک ہونے والے افراد میں 28 بچے اور 12 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 283 گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ملک کے دو بڑے آبائی ذخائر منگلا اور تربیلا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔این ڈی ایم اے کی طرف سے جمعرات کو جاری کیے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ میں بارشوں، سیلاب اور اس سے جڑے دیگر حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔ہلاک ہونے والے افراد میں 28 بچے اور 12 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 283 گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے