ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان مسئلے کا حل ،پاکستان کا دوٹوک اعلان،پاکستان نے امریکہ اور افغانستان کو آئینہ دکھادیا

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہاہے کہ افغانستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات کیلئے پاکستان کومورد الزام ٹھہرانا مددگار ثابت نہیں ہوگا،افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے،وسیع تر سیاسی مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہئے،پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں فرار ہونیوالے عسکریت پسندوں کے افغانستان میں حکومتی عملدراری سے آزاد علاقوں میں محفوظ ٹھکانے قائم کرنے کے شواہد موجود ہیں،

جہاں سے وہ پاکستان اورافغانستان میں دہشت گردی کی مربوط کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری کے نتیجے میں خطے میں ترقی ،خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے امریکہ کیساتھ ایک شراکت دار کے طورپر کام کرنے کیلئے تیارہے۔واشنگٹن میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہمتام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہا کہ افغانستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات کیلئے پاکستان کومورد الزام ٹھہرانا مددگار ثابت نہیں ہوگا۔افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں وسیع تر سیاسی مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ سیاسی مفاہمت ہی افغانستان میں وسیع تر اورپائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے سیاسی بشمول مختلف افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمت، جامع اورفعال سرحدی انتظام وانصرام، افغان پناہ گزینوں کی واپسی اورپاکستان اورافغانستان کے درمیان قریبی تعاون اشد ضروری ہے۔انہوں نے شرکاء کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں و قربانیوں، پاکستان کی اقتصادی ترقی اورخطے کے اہم مسائل بارے پاکستان کے موقف کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اقدامات کیساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کے اچھے اثرات سامنے آرہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش قیمت جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں ہماری قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی شعبے کی ترقی کو اولین ترحیح دی ہے اوراس ضمن میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے پاکستان کے اقتصادی اعشاریئے مثبت رحجان کی عکاسی کررہے ہیں۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں خطے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،

اس راہداری نے پاکستان میں امریکہ سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کردئیے ہیں ، بین الاقوامی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کیلئے اپنی خواہش کا اظہارکررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے مقاصد کیلئے امریکہ کے ساتھ ایک شراکت دار کے طورپر کام کرنے کیلئے تیارہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…