جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جہانگیرترین کیخلاف مقدمے میں سنگین غلطی،حنیف عباسی بُری طرح پھنس گئے،7سال قید کا خدشہ

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ حنیف عباسی سپریم کورٹ میں جھوٹ بولنے اور غلط حلف نامہ جمع کرانے پر 7 سال کے لیے جیل جائیں گے ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیرترین کے پیسے ہرجگہ ڈکلیئرڈ ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ جہانگیرترین نے یونائٹیڈ شوگر ملز کے شیئرخریدے لیکن حنیف عباسی کے وکیل کو یہ بھی نہیں پتا کہ دسمبر2007 میں جہانگیرترین ایک عام شہری تھے ٗ

جہانگیر ترین پر سرکاری خزانے کے غلط استعمال کا کوئی الزام نہیں اور چیف جسٹس صاحب نے ان کی صداقت کا اعتراف کیا۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولنا جرم ہے اورحنیف عباسی نے جھوٹ بولا جب کہ غلط حلف نامہ بھی لگایا، عدالت نے حنیف عباسی کے حلف نامے کا نوٹس لے لیا ہے اور وہ کم ازکم 7 سال کے لیے جیل جائیں گے، اس لیے اب ان کو اپنی فکر ہونی چاہئے ٗ اس کے علاوہ سوال اٹھتا ہے کہ ایس ای سی پی کے خفیہ کاغذات حنیف عباسی کے ہاتھ کیسے آئے، کیا انہوں نے ایس ای سی پی سے کاغذات چوری کروائے، اگر ایسا ہے تو ان پر ایک اور مقدمہ بنتا ہے۔ درحقیقت مسلم لیگ (ن) کی کوئی سیاسی یا قانونی حکمت عملی نہیں ۔ اگر بڑے رہنماؤں کا یہ حال ہوگا تو چھوٹوں کا کیا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف یہاں وزیراعظم ہیں اور دبئی میں نوکری کررہے ہیں ٗخواجہ آصف افواج پاکستان کے سربراہ ہیں اور باہر چھوٹے سے ملازم ہیں ٗاحسن اقبال ملک میں سی پیک منصوبہ چلاتے ہیں اور مدینہ منورہ کی ایک کمپنی میں گارڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اورنگزیب کی کابینہ ہے ، وزرا ٹوپیاں بیج کر گزارا کررہے ہیں ، ہر کوئی چھوٹی موٹی نوکری کررہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں جلد فیصلہ آجانا چاہیے تاکہ احتساب کا عمل آگے بڑھایا جاسکے ٗابھی ان وزراء کی جائیدادیں بھی دیکھنی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…