جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور دھماکہ،بیٹی کی شادی کی شاپنگ کیلئے جانیوالے میاں بیوی کے ساتھ کیا ہوا؟انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بیٹی کی شادی کی شاپنگ کے سلسلہ میں جانے والے میاں بیوی بھی خود کش دھماکے کی زد میں آکر موت کے منہ میں چلے گئے ۔ والٹن کے رہائشی نیامت اور ان کی اہلیہ شہزادی بی بی اچھرہ بازار سے شاپنگ کرنے کیلئے گھر سے نکلے تھے۔ ان کے صاحبزادے عثمان نے بتایا کہ میں دکان سے گھر واپس آیا تو بہنوں نے پوچھا بھائی فیروز پور روڈ کہاں ہے جس پر میں نے سوال کیا وہاں کیا ہے ،

ان کے بار بار اصرار پر بتایا کہ جہاں امی اور ابو شاپنگ کرنے گئے ہیں وہ فیر وز پور روڈ ہی ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے چیخ و پکار شروع کر دی ۔ جب میں نے ٹی وی دیکھا تو خود کش دھماکے کی خبر چل رہی تھی جس پر میں نے اپنے کزن کو ساتھ لیا اور اپنے امی اور ابو کی تلاش میں نکلا ہی تھا کہ پولیس والے مجھے جناح ہسپتال لے گئے جہاں ڈیڈ ہاؤس میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں ۔ پہلے ابو مجھے دکان پر چھوڑ کر آتے اور لاتے تھے لیکن آج مجھے انہیں لانا پڑ گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…