اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سفارتکار عبد الباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے دفتر خارجہ میں جونیئر آفیسر کی بطور سیکرٹری تعیناتی پر احتجاجاَقبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہےاور انہوں نے اپنیا استعفیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوایا جو کہ منظور کر لیا گیا ہے۔
حکومت نے عبد الباسط کی جگہ سہیل محمود کو دلی میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ عبد الباسط نے اپریل 2018ء میں ریٹائر ہونا تھا لیکن ناراضگی کی بنا پر انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا پاکستان نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی تبدیلی پر غور کررہاہے۔ نئےہائی کمشنر کی تقرری کے حوالے سے سہیل محمود اور سابق ترجمان تسنیم اسلم کے نام لئے جارہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک مقامی اخبارکے مطابق عبدالباسط کے وزارت خارجہ کیساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں کیونکہ انکی جونیئر تہمینہ جنجوعہ کو خارجہ سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ عبدالباسط نے مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا تھا لیکن بعد میں اس فیصلے کو بدل دیا۔انہوں نے وزارت خارجہ کے اعلی افسران سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی جونیئر تہمینہ جنجوعہ کے تابع کام نہیں کرسکتے۔ سفارتکار عبد الباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے دفتر خارجہ میں جونیئر آفیسر کی بطور سیکرٹری تعیناتی پر احتجاجاَقبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہےاور انہوں نے اپنیا استعفیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوایا جو کہ منظور کر لیا گیا ہے۔