ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راناثناء اللہ نے جاوید ہاشمی کے موقف کی حمایت کردی،چوہدری نثار علی خان کے بارے میں بڑا دعویٰ

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان مشکل وقت میں پارٹی اور نواز شریف سے الگ نہیں ہوسکتے ٗ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے جو ا ٗ میچ فکسنگ کے معاملے پر جے آئی ٹی بنائے ٗمائنس نواز شریف حکمت عملی زیر غور نہیں ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ عمران خان کا سابق برادر نسبتی بہت بڑا بکی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے جو پیسہ کمایا جوئے اور میچ فکسنگ سے کمایا

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے جوا ٗ میچ فکسنگ کے معاملے پر جے آئی ٹی بنائے ۔ صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ دوسروں سے حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس بیس سال کا حساب نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جو کسی کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود ہی اس میں گرتا ہے ۔رانا ثناء ا للہ نے کہاکہ عوام نے ووٹ دیکر نواز شریف کو وزیراعظم،شہباز شریف کو وزیراعلیٰ بنایا ٗ عوام کے مسترد شدہ سازشی ٹولے کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ چودھری نثار مشکل وقت میں پارٹی اور نواز شریف سے الگ نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ مائنس نواز شریف حکمت عملی زیر غور نہیں ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جادید ہاشمی نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کے بارے جو باتیں کی ان میں بہت سی باتیں حققیت پر مبنی ہیں مگر خان صاحب اس کو مانتے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف سازشیں عمران خان کے دھرنے سے شروع ہوئی جو آج تک جاری ہیں جبکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس کی چارج شیٹ ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جو کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلے گا ،سپریم کورٹ کو ایسے بیانات دینے والوں کے خلاف بھی نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں ہیں کہ وہ ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے منتخب کیا اور پوری قوم مسلم لیگ(نواز) کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…