جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

’’نواز شریف کا معاملہ ففٹی ففٹی مگر عمران تو گیا‘‘ جاوید ہاشمی نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے نثار کو ’’اندر ‘‘کا آدمی قرار دیدیا

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کو میرے مشورہ کی ضرورت نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سمجھدار اورعملی سیاست کے آدمی ہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے

ان سے احترام کا رشتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا چوہدری نثار اندر کے اور میں سڑک کا آدمی ہوں، چوہدری نثار کہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہ کریں تاہم میں کہتا ہوں کہ ادارے مداخلت ہی نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب بھی حکومت آتی ہے تو سارا مواد جمع ہوتا ہے اور 15 دن بعد پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں، وہ کہتے ہیں مائینس ون ہوگا مگر مجھے 4 نظر آ رہے ہیں۔ پاناما معاملہ ففٹی ففٹی لیکن عمران تو100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے نواز شریف کو بھی کہتا ہوں سرمایہ پاکستان میں رکھیں ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی فارورڈ بلاک بنا کر وزیر اعظم کی طرح پروٹوکول نہیں چاہتا، میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور ایم این اے کی نشست بھی اسی لیے چھوڑی تھی۔ان کا کہنا تھا عمران خان کو ہمیشہ کہا ، کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں۔نواز شریف کو بھی کہتا ہوں سرمایہ پاکستان میں رکھیں ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی فارورڈ بلاک بنا کر وزیر اعظم کی طرح پروٹوکول نہیں چاہتا، میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور ایم این اے کی نشست بھی اسی لیے چھوڑی تھی۔ان کا کہنا تھا عمران خان کو ہمیشہ کہا ، کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…