ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار پارٹی چھوڑیں گے یا صرف وزارت؟ یا پھر دونوں چھوڑ دیں گے؟سروے کے حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کیساتھ ناراضگی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ٹوئٹرکے پہلے پانچ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا،اکثریت سوشل میڈیا صارفین کو چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی اور وزارت نہ چھوڑنے کا یقین، تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت جبکہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی جانب سے ” چوہدری نثار دھوکہ نہیں دے گا” جیسے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے

۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلا سوں میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی عدم شرکت نے میڈیا کی جانب سے چوہدری نثار کی لیگی قیادت سے نارضگی کی خبروں کی تصدیق کردی جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار کی جانب سے بھی دبے الفاظ میں قیادت کیساتھ نارضگی کا اظہارکیا گیا،اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار (آج)اتوار کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے،اس سے قبل سوشل میڈیا پر چوہدری نثار کی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیساتھ ناراضگی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے،اکثریت سوشل میڈیا صارفین کا چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی اور وزارت نہ چھوڑنے کا یقین ہے تو ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی جانب سے ” چوہدری نثار دھوکہ نہیں دے گا” جیسے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…