اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور اسحاق ڈار کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، جرمن نشریاتی ادارے کے حیرت انگیز انکشافات، جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کیا ہے اور اس کی وجہ شریف خاندان کی حمایت و تحفظ دیناہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی کی گرفتاری وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لیے خطرے سے خالی نہیں، جرمن
نشریاتی ادارے کے مطابق اسلام آباد میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ظفر حجازی کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بہت قریبی تعلقات ہے اس لیے اسحاق ڈار کے کہنے پر انہوں نے ان دستاویزات میں تبدیلی کی ہو گی، مزید یہ کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیے بہت مسائل پیدا ہو جائیں گے اگر ظفر حجازی نے دستاویزات میں تبدیلی کے متعلق بتا دیا کہ یہ کس کے کہنے پر کی تھی۔ اس سے حکمران جماعت کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔