پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نااہل ہوئے تو پارٹی سربراہی سے بھی محروم ہو جائیں گے ،کنور دلشاد

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سابق وفاقی سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نواز شریف آرٹیکل 63 کے تحت نااہل ہوتے ہیں تو پھر پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 آرٹیکل 5 کے تحت نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نہیں بن سکتے انہیں پاکستان مسلم لیگ کی (ن) سربراہی سے بھی دستبردار ہونا پڑے گا اور پارٹی کی کسی ورکنگ پارٹی یا پارٹی مشاورتی اجلاس کی صدارت کے قابل بھی نہیں ہونگے۔

آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کنور دلشاد نے کہا کہ حدیبیہ اور شوگر ملز کے حوالے سے جو حقائق سامنے آرہے ہیں یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ نواز شریف نے مئی 2013ء میں جو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑتے وقت جو کاغذات جمع کرائے تھے اس میں حدیبیہ شوگر ملز میں یہ نادہندہ تھے ان کا بھی ازسرنو جائزہ لینا چاہیے ۔ کنور دلشاد نے کہا کہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کا جو معاملہ ہے یہ ٹمپرنگ کی جو ٹریل ہے یہ نواز شریف کے 2013ء کے کاغذات نامزدگی تک ٹریل چلے جائے گی اور چشم کشا انکشافات سامنے آجائینگے انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ پیپرز کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف انتظامی طور پر خارجی اور داخلی طورپر غیر فعال ہوچکے ہیں اور پورا وفاق کا ڈھانچہ لرز چکا ہے کیونکہ اس وقت وزیراعظم کے پاس کوئی اختیار نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آجانا چاہیے تاکہ وفاق پر کوئی آنچ نہ آسکیں اور جمہوری عمل چلتا رہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…