اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شریف خاندان بڑی مشکل میں ،رہی سہی کسر پیپلزپارٹی نے پوری کردی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر 90 کی دہائی سے کرپشن کے الزامات ہیں جن پر پیپلز پارٹی ان کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ شریف خاندان پوچھتا ہے کہ ان پر الزام کیا ہے حالانکہ سینیٹ کے ریکارڈ میں پڑا ہوا ہے کہ بینظیر دور میں سوئٹزر لینڈ کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت موٹروے 8 ارب روپے میں منظور ہوا تھا

تاہم یہ اسے 31 ارب روپے پر لے گئے اور اسی دور میں ہی فلیٹس خریدے گئے۔چوہدری منظور کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ 36 ارب کا تھا جسے یہ 121 ارب روپے پر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نندی پور کو 500 ارب سے اوپر لے گئی ہے جس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں اس لیے ان کے خلاف پیپلز پارٹی ریفرنس دائر کریگی۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ انہوں نے کہا پاناما کیس میں نہ صرف نواز شریف نااہل ہونگے بلکہ ان کے رفقا بھی نااہل ہوں گے ان کا کہنا تھا نوازشریف کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھاپیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور ہمارے وزیراعظم نے عدالتوں کے سامنے سرخم تسلیم کیا نواز شریف کو بھی عدالتی فیصلوں کے سامنے سرنگوں کرنا چاہئے ان کا کہنا تھاکہ فاضل ججز کا تحمل ہے کہ وہ حکمرانوں کی دھمکیوں کو برداشت کیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…