اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس میں بگڑتی صورتحال کو بھانپتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی متحرک ہو گئے۔ جسٹس(ر)خلیل الرحمن رمدے سے 90منٹ طویل ملاقات میں مشاورت۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس میں بگڑتی صورتحال کو بھانپتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی متحرک ہو چکے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے جسٹس(ر)خلیل الرحمن رمدے سے 90منٹ طویل
ملاقات کی ہے۔ملاقات میں جے آئی ٹی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے مشاورت اور قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جسٹس(ر)خلیل الرحمن رمدے نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کئی مفید مشورے بھی دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس(ر)خلیل الرحمن رمدے مشرف دور میں معزول ہونے والے سپریم کورٹ کے ججز میں شامل تھے اور عمران خان نےجہاں کئی شخصیات کو الیکشن ریگنگ کا ذمہ دار قرار دیا تھا وہیں خلیل الرحمن رمدے پر بھی انہوں نے اس حوالے سے الزامات عائد کئے تھے۔