ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت جنگ چھڑ گئی،دونوں جانب سے شدید گولہ باری،بڑا نقصان ہوگیا

datetime 19  جولائی  2017 |

راولپنڈی(آئی این پی )بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ، بھارتی فوج کی مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کا1 جوان اور2شہری شہید جبکہ 2 فوجی اور 5شہری زخمی ہوگئے ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کے متعدد مورچوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں5بھارتی فوج جہنم واصل ہوگئے ۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیر ، سبز کوٹ اور کیانی سیکٹرز پر فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور2شدید زخمی ہوگئے ۔بھارتی فوج نے مقامی آبادی پر بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2شہری شہید اور 5زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں فوجی اور سویلین شہادتوں پر دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…