اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے سینئر صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا ہے کہ واجد ضیا پنجاب کے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے داماد ہیں۔دوسری جانب سینئر صحافی انصار عباسی نے اس دعویٰ کی تردید کر دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سینئر صحافی شاہین صہبائی نے
کہا ہے کہ فیملی کا مس فائر ہو گیا۔ پتا ہے جے آئی ٹی بننے پر ن لیگ نے مٹھائیاں کیوں بانٹی اور کھائی تھیں؟ کیونکہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پنجاب کے صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کے داماد ہیں۔ شاہین صہبائی نے مزید کہا کہ جے آئی تی کی تشکیل پر نواز شریف اینڈ کمپنی نے سمجھا کہ واجد ضیا انہیں ریلیف دیں گے۔ دوسری جانب سینئر تحقیقاتی صحافی انصار عباسی نے شاہین صہبائی کے اس دعویٰ کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے شاہین صہبائی کے دعویٰ کے جواب میں لکھا کہ ’’سر!واجد ضیا پنجاب کے صوبائی وزیر اشفاق سرور کے داماد نہیں ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ شاہین صہبائی جنگ ، جیو گروپ کے گروپ ایڈیٹر رہ چکے ہیں جبکہ انصار عباسی اسی گروپ کے انگریزی روزنامے دی یوز سے بطور ایڈیٹر انویسٹی گیشن وابستہ ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی عمر 62سال ہے۔ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا عنقریب 22ویں گریڈ میں پروموت ہونے والے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کی عمر 50سال کے لگ بھگ ہو گی اس لئے سسر اور داماد کا یہ رشتہ بعد از قیاس معلوم ہوتا ہے۔وکی پیڈیا کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی عمر 62سال ہے۔ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا عنقریب 22ویں گریڈ میں پروموت ہونے والے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کی عمر 50سال کے لگ بھگ ہو گی اس لئے سسر اور داماد کا یہ رشتہ بعد از قیاس معلوم ہوتا ہے۔
FAMILY MISFIRE: Y PMLN ate sweets whn JIT was formd: JIT’s WajidZia is son-in-law of Pb Ministr Ashfaq Sarwar. NS&Co thot he will bail them.
— SHAHEEN SEHBAI (@SSEHBAI1) July 18, 2017
Sir Wajid Zia is not son in law of Pb Minister Ashfaq Sarwar. https://t.co/X06RMnUV3r
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) July 18, 2017