پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

صرف دو سال میں کتنا پیسہ بنایا؟مریم نوازکے علاوہ نوازشریف کی دوسری بیٹی کے بارے میں جے آئی ٹی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صرف دو سال میں کتنا پیسہ بنایا؟مریم نوازکے علاوہ نوازشریف کی دوسری بیٹی کے بارے میں جے آئی ٹی کے حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی مزید تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم نوازشریف ، مریم ، حسین اور حسن نواز کے ساتھ ساتھ کلثوم نواز اور وزیرا عظم کی دوسری بیٹی اسماء4 نوازکے اثاثوں سے متعلق بھی حیرت انگیزانکشافات کئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق جے آئی ٹی کو دستیاب دستاویز میں دعویٰ کیاگیاہے کہ وزیر اعظم کی دوسری صاحبزادی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو اسماء نواز کے اثاثوں میں بھی 21.5گناہ اضافہ ہوا جو بڑھ کر 3کروڑ 15لاکھ تک جا پہنچے۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1991 ء سے 1993ء کے دوران اسماء نواز کے اثاثے ساڑھے 21گنا ہ بڑھ کر3کروڑ 15لاکھ روپے ہو گئے اور وہ بھی بغیر کیس ظاہری آمدن ہے۔حیران کن طور پر خسارے میں چلنے والی چودھری شوگر مل بھی اسماء نوازکو منافع دیتی رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چودھری شوگر مل نے اسماء نواز کو 11لاکھ 28ہزار کا منافع دیا جبکہ والد نوازشریف کی جانب سے بھی انہیں3کروڑ 8لاکھ روپے ملے مگر ان کے ذرائع کا خود نوازشریف کو معلوم نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ1991ء سے 92کے دوران 1.47ملین کے اسماء نواز کے اثاثوں کے حصول کے بارے کچھ نہیں بتایا گیا جنہیں وزیرا عظم نوازشریف نے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کیا ہے تاہم بادی النظر میں یہ اقدام اثاثہ جات اور رقم کی ترسیل چھپانے کی کوشش تھی۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…