پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’بس 15دن ۔۔قوم جشن کی تیاری کر لے‘‘ تحریک انصاف نے کیس نیب بھجوانے کیلئے کیا شرط رکھ دی ؟

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیس نیب میں ضرور بھیجیں مگر پہلے وزیراعظم کو نا اہل قرار دیں،10سال کی نا اہلی اور 14سال کی سزا دیوار پر لکھی صاف نظر آرہی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان و وکیل بیرسٹر فواد چوہدری کا پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت کے موقع پر میـڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

کہ سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیس نیب کو بھیج دے ہمیں بھی اس پر اتفاق ہے مگر پہلے وزیراعظم کو نا اہل قرار دے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وکیل بہت اچھے ہیں، کیس میں دم نہ ہو تو اچھا وکیل کیا کرے۔ اقتدار میں آکر نواز شریف نے ملک لوٹا، اپنے جواب دیتے نہیں بنی گالہ والوں سے سوال کرتے ہیں، زیادہ سے زیادہ 15دن لگیں گے، کیس ختم ہو جائیگا، قوم جشن منانے کی تیاری کرے، عدالت نے کہا والیم 10کھول دیں، انہوں نے والیم 10 کھلوانے کی حامی نہیں بھری، یہ سب جھوٹ اور فراڈ میں ڈاکٹر ہیں، یہ اپنے وکیلوں سے مشاورت کر کے عدالت نہیں آتے۔فواد چوہدری نے کہا آج سپریم کورٹ میں بے عزتی سیشن ہوا ہے، کوئی معجزہ ہی نوازشریف اور ان کی فیملی کو 14 سال قید اور 10 سال کی نا اہلی سے بچا سکتا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو ریکارڈنگز پر سماعت کے دوران بات نہیں اور اگر شریف خاندان کی جے آئی ٹی میں پیشیوں کی ریکارڈنگز جاری کی گئی تو فلم انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی ویڈیو کے ٹکٹ بلیک ہو جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو ریکارڈنگز پر سماعت کے دوران بات نہیں اور اگر شریف خاندان کی جے آئی ٹی میں پیشیوں کی ریکارڈنگز جاری کی گئی تو فلم انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی ویڈیو کے ٹکٹ بلیک ہو جائیں گے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…