اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل باجوہ نے صاف شفاف انتخابات کی یقین دہانی کرائی تھی، عمران خان پہلی بار جنرل باجوہ سے ہونیوالی ملاقات کی گفتگو منظر عام پر لے آئے،نجی ٹی وی کے معروف صحافی سہیل وڑائچ کو انٹرویو ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے معروف صحافی سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے آرمی چیف جنرل باجوہ سے ہونی والی ملاقات میں ہونی والی گفتگو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے
آرمی چیف سے دو تین ایشوز پر ملاقات کی تھی جس میں اس وقت کی تازہ افغان بارڈر کی صورتحال تھی جبکہ دوسرا معاملہ جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب روانگی اور تیسرا ایشو انتخابات کا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ صاف و شفاف انتخابات کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یہ گارنٹی دی تھی کہ پولنگ سٹیشن کے اندر ایک فوجی جوان اور ایک باہر تعینات ہو گا۔