ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بشارات راجہ سے شادی کے بعد زندگی اجیرن ہوگئی!سا بق رکن صو با ئی اسمبلی سیمل راجہ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سا بق رکن صو با ئی اسمبلی سیمل راجہ نے کہا ہے کہ بشارت راجہ سے شادی کے بعد زندگی اجیرن ہو گئی ہے ، چیف جسٹس ،وزیرا عظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کریں ۔ لاہور پریس کلب میں پر یس کانفر نس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے مجھے مختلف طر یقوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جار ہی ہیں ،مختلف لوگوں کے ذریعے مجھے پیسوں کی بھی پیشکش کی جا رہی ہے،

تاکہ میں بشارت راجہ سے طلاق لے لوں لیکن میں ہر گزایسا نہیں کروں گی۔ میں دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، برے سے برے حالات میں بھی بشارت راجہ سے طلاق نہیں لوں گی ۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ اپنے شو ہر کیساتھ خو ش و خرم زندگی گزار ہی تھیں لیکن پری گل آغا،بہروز کمال اور ناصر راجہ نے جائیداد کے حصول کیلئے ان کے اور انکے شوہر بشارات راجہ کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ سیمل راجہ نے کہا مجھے ،میرے بچوں یافیملی کے کسی شخص کو نقصان ہوا تو ذمہ دار پری گل آغا، بہروزکمال اور ناصر راجہ ہوں گے۔ سابق ایم اپی اے نے کہا ہے کہ پری گل آغا کی بشارت راجہ سے شادی کب ہوئی؟پری گل میری شادی کی فکر چھوڑ کر اپنی شادی سے متعلق بتا ئیں، پری گل شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا ئیں گی تو اس کے جھوٹ کی دیواریں چکنا چور ہو جا ئے گی۔سیمل راجہ نے نے مزید کہاایک طلاق یافتہ عورت نے لڑکے کو آگے لگا کر میرے خاوند کو بلیک میل کر رکھا ہے ان کو قید کر رکھا ہے اور میں اپنے شوہر کو ان لٹیروں کے چنگل سے نکال کر رہوں گی اس کے لئے مجھے جس دروازے کو بھی کھٹکھٹانا پڑا میں ہر حد تک جاؤں گی چاہے مجھے عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا میری اور میر ے شوہر بشارات راجہ اور میرے فیملی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔چیف جسٹس آ ف پا کستان، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کا نو ٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…