ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بغیر منافع کے پلاٹ ،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 14  جولائی  2017 |

راولپنڈی (آئی این پی) چیئرمین ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت پنجاب ہاوٗسنگ سوسائٹیز بنا رہی ہے جہاں بغیر منافع کے پلاٹ دیے جائیں گے جن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جعلی ہاوٗسنگ سوسائٹیوں اور قبضہ مافیا سے نجات دلانا ہے کیونکہ بیرون ملک پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ اُن کی زمین اور جائیدادوں پر قبضہ کا ہے،

حکومت غیر رجسٹرڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بھی ایکشن لے رہی ہے جو سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں ہے اُسے بند کیا جائے گا۔ افتخار احمد وارثی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے او رسیز پاکستان فاوئنڈیشن کے عملے کو تمام ائیرپورٹس پر تعینات کیا ہے جنہیں کسی بھی مشکل کے پیش آنے پرطلب کیا جا سکتا ہے جو فوری طور پر ائیرپورٹ اتھارٹی سے بات کر کے اورسیز پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرائیں گے۔بروز جمعہ وہ ڈی سی آفس راولپنڈی میں ایک اجلاس کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات سننے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی زیب انساء اعوان، ایس ایس پی آپریشن عرفان طارق، اے ڈی سی عارف رحیم، ممبر ٹاسک فورس ملک قیصر اعوان،اے سی سٹی ملیحہ جمال، میونسپل آفیسر علی عمران،ڈی او آر ضلع کونسل شیخ اعجاز، چوہدری ثاقب، او پی ایف کے فوکل پرسن قیصر زمان اور ملک سعید سمیت ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاوٗسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلق27 درخواستوں کی سماعت کی گئی بیشتر درخواستوں کا تعلق جعلی ہاوسنگ سکیموں اورجائیدادوں پر ناجائز قبضہ سے تھا اجلاس میں کئی درخواستوں کا موقع پر احکامات صادر فرما کر فیصلہ کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشن عرفان طارق نے اس موقع پر سمندر پار پاکستانیوں سے کہا جب وہ ہاوسنگ سکیموں میں انویسٹمنٹ کریں تو پہلے یہ دیکھ لیں کہ ان کی ساکھ کیسی ہے اور یہ سکیمیں ٹی ایم اے یا آر ڈی اے سے منظور شدہ بھی ہیں یا نہیں۔ چیئرمین ٹاسک فورس نے اس موقع پر پولیس اور محکمہ مال کی کارکردگی کو سراہا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…