اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بابراعوان کو تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدپہلا بڑا جھٹکا، پارٹی قیادت نے سرپرائز دیدیا، تفصیلات کے مطابق متحدہ حزب اختلاف کے اجلاس میں بھی تحریک انصاف نے پارٹی میں نئے آنے والے ڈاکٹر بابر اعوان کے انتخابات کے مطالبہ کی حمایت نہیں کی، تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں واضح طور پر کہا ہے کہ فی الفور نئے انتخابات پارٹی نہیں چاہتی، نئے انتخابات کے مطالبہ کو پذیرائی حاصل نہیں ہو سکی، متحدہ اپوزیشن کے اس اجلاس میں بابر اعوان کے نئے انتخابات کے
معاملے پر بات کی گئی تو اپوزیشن جماعتوں خصوصاً اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے اس معاملہ سے اختلاف کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں جب شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر شیریں مزاری سے انتخابات کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو ان دونوں نے بابر اعوان کے بیان کی حمایت نہیں کی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک انداز میں اجلاس میں واضح کیا کہ ہم الیکشن نہیں نیا وزیراعظم چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی کے اس بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان کے بیان سے ان کی پارٹی متفق نہیں ہے۔