اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سیاسی بحران،شہبازشریف نے اہم اعلان کردیا

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے چار برس اسی خدمت کے سفر سے عبارت ہیں،مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے اورجب تک جان میں جان ہے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے،

ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنیوالے بعض سیاستدانوں کو پاکستان کی ترقی اورخوشحالی سے کوئی سروکار نہیں ،جب پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اورمنصوبوں میں شفافیت کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے تو انتشار کے ذریعے ترقی کے سفر کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخالفین جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کے ذریعے سازشیں کر رہے ہیں اور خوشحالی و ترقی کے دشمن ان عناصر نے بے بنیاد الزامات کا بازار گرم کر رکھا ہے جن کا حقائق سے دور دور تک کا واسطہ نہیں،پاکستان کا اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کی جانب برق رفتار سفر مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا اور بعض سیاستدانوں نے ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے اور ان کی منفی سیاست کے باعث ملک کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مخالفین گالی گلوچ اور غیر جمہوری طریقہ سیاست اپنا کر عوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کے در پے ہیں لیکن پاکستان کے با شعور عوام نے بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ہر موقع پر رد کیا ہے اور عوام کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو آئندہ بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انتشار کی سیاست کرنے والے عوام کی خوشحالی کی خاطر ہوش کے ناخن لیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں اورمسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند سیاسی عناصر ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔پاکستان کے باشعور عوام ایسے عناصر کا منفی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل ہماری حکومت کا خاصہ ہے اورہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اٹھ رہا ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ترقی، خوشحالی اور ملک سے غربت کے خاتمہ کی سیاست ہے۔مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے اورہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ‘ آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری منصوبے مکمل ہونے سے ملک کی سماجی و اقتصادی حالت بدل جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…