بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ دو اشخاص جنہوں نے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ سے تین ماہ قبل نواز حکومت جانے کی پیش گوئی کر دی تھی

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)9اپریل کو نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان کے معروف ترین نجومی اور ستارہ شناس عبداللہ شوکت المعروف ماموں کی کئی گئی پیش گوئی جو 10جولائی پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی۔ معروف نجومی و ستارہ شناس عبداللہ شوکت المعروف ماموں نے 9اپریل کو نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ٹو دی پوائنٹ میں ‘‘

پیش گوئی کرتے ہوئے ملک پاکستان کے زائچہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ2016سے برج قوس میں سیارہ زحل رپیٹ ہوا ہے اور جب بھی یہ رپیٹ ہو تو پاکستان کے حوالے سے یہ اچھی خبر نہیں ۔ ماموں نے اس وقت بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ماہ اپریل کے وسط کے بعد اس کے سامنے سیارہ مریخ بھی وارد ہو جائے گا اور جب بھی برج قوس میں سیارہ زحل رپیٹ ہوا ہے تو اس نے پاکستان کے حالات میں انتشار اور ابتری پیدا کی ہے اور سیارہ مریخ کے سامنے آ جانے کے بعد ملک کے سیاسی حالات میں ابتری پیدا ہونا شروع ہو جائے گی۔پروگرام میں موجودپاکستان کی صف اول کی ہی ایک اور آسٹروپامسٹ سامعہ خان کے مطابق 9مئی کے بعد پاکستان میں حالات سنگین ہوتے نظر آتے ہیں تاہم انہوں نے مارچ 2017کی 21تاریخ کے بعد بین الاقوامی طاقتوں اور پڑوسی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو خوشگوار راہ پر گامزن ہونے کی پیش گوئی بھی کی تھی۔پروگرام میں شریک تیسرے ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے آئندہ تین ماہ کے حوالے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے دن عوام اور ملک کیلئے تو بہتر نظر آتے ہیں تاہم حکومت اور حکمران شدید مشکلات میں نظر آرہے ہیں اور ان کے خلاف تحریک شروع ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔پروگرام میں شریک تیسرے ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے آئندہ تین ماہ کے حوالے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے دن عوام اور ملک کیلئے تو بہتر نظر آتے ہیں تاہم حکومت اور حکمران شدید مشکلات میں نظر آرہے ہیں اور ان کے خلاف تحریک شروع ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…