منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

انسداد دہشت گردی عدالت کا مسلسل غیر حاضری پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے سے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے سے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی قرقی کیلئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، ملزمان پر ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور سرکاری ٹی وی چینل پر حملے کا الزام ہے، ملزمان پر ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آبادہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں جاری غیر ملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کے لیے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیا تھا جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جاری غیرملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کیلئے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2000 کے تحت الیکشن کمیشن کو شہریوں کی شکایات پر کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی یا اس کے کھاتوں کی جانچ پڑتال کااختیار نہیں ٗاس لیے الیکشن کمیشن کو غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے روکا جائے۔موقف سننے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ 2014 سے یہ کیس چل رہا ہے، ہائی کورٹ پہلے بھی یہ کیس الیکشن کمیشن کو ریمانڈ بیک کرچکی ہے۔

عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن میں جاری غیر ملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی جب کہ الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…