اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

’’نواز شریف کا استعفیٰ ‘‘ رانا ثنا اللہ نے کیا بیان دے دیا ؟ 

datetime 13  جولائی  2017 |

لاہور ( این این آئی صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے تاہم سپریم کورٹ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ سنائے گی اسے تسلیم کرے گی۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نفرت انگیز دستاویزات، تعصب اور انتقامی کارروائی پر مشتمل ہے۔ہم اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں تاہم سپریم کورٹ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ آیا اس کا احترام کریں گے۔اس سوال پر کہ کیا وزیراعظم مستعفی ہو رہے ہیں یا ہوں گے؟ اس کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف اپوزیشن یا جے آئی ٹی کے کہنے پر ہر گز مستعفی نہیں ہوں گے، ان کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم پر اپنے تمام تر اعتراضات کے باوجود جے آئی ٹی اس کے سامنے پیش ہوتے رہے۔ ہم اس رپورٹ کے خلاف اپنے اعتراضات پیر کو عدالت میں جمع کروائیں گے، ہمیں امید ہے کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا۔کیا پاکستان مسلم لیگ فی الفور اسمبلیاں توڑے گی؟ اس سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نظام اور جمہوریت اپنا راستہ لے اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں۔واضح رہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے رہن سہن اور معلوم آمدن میں بہت فرق ہے۔

سپریم کورٹ اب اس معاملے کی سماعت 17 جولائی کو کرے گی۔جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم سے فورا مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ حکومتی وزرا نے اس رپورٹ کو ردی کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…