اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ الزام کی بنیاد پر عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے ٗ وکلا کرپشن کے الزامات پر کیا پریکٹس چھوڑ دیتے ہیں؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انوشہ رحمن نے کہاکہ الزام کی بنیاد پر عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے انہوں نے سوال کیا کہ وکلا کرپشن کے الزامات پر کیا پریکٹس چھوڑ دیتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے لائرز ونگ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی ارکان کی وابستگیوں پر ہمارے تحفظات رہے ہیں ٗجے آئی ٹی کا اسٹیٹس شروع دن سے متنازع ہے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نامکمل ہے اور پاکستان میں پہلی بار جے آئی ٹی رپورٹ انٹر نیٹ پر آگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی میں سورس دستاویزات کوحسین نوازکے سامنے کیوں نہیں رکھاگیا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف آج بھی وزیر اعظم ہیں اور 2018میں بھی وزیر اعظم ہونگے ۔