اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز پر جعل سازی کا الزام ، کیلیبری فونٹ کا خالق منظر عام پر آگیا ، کیا بیان دے ڈالا ؟ 

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کی جانب سے کیلیبری فونٹ میں دستاویزات جمع کرانے پر جے آئی ٹی کی جانب سے اس پر جعلسازی کا الزام لگایا گیا جس کے بعد فونٹ کے خالق کا بیان سامنے آنے پرن لیگ کا موقف درست دکھائی دے رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آرہی تھی کہ مریم نواز کی جانب سے جے آئی ٹی میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں جو فونٹ استعمال کیا گیا ہے

جسے کیلیبری فونٹ کہا جاتا ہے وہ 2007میں مائیکرو سافٹ نے متعارف کروایا تھا جبکہ اس حوالے سے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پی آئی ڈی میں وفاقی وزرا اور شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ فونـٹ 2004میں صارفین کے استعمال کیلئے موجود تھا ۔ اب اس فونٹ کے خالق لوکاس ڈی گروٹ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی سما کی رپورٹ کے مطابق فونٹ کے خالق لوکاس ڈی گروٹ کا کہنا ہے کہ کیلیری فونٹ پر 2002 سے کام شروع ہوا۔یہ فونٹ کی حتمی سورس فائلز مائیکروسافٹ کومارچ 2004 میں بھیجوائی گئیں۔اگرچہ مائیکروسافٹ وسٹاآپریٹنگ سسٹم میں یہ فونٹ آگیاتھا اور اس کا کوڈ نام لانگ ہارن تھا۔ لوکاس فونٹ نےبتایاکہ اس حوالے سے مائیکروسافٹ ہی حتمی طورپرکچھ بتاسکتا ہے کہ کب یہ عام صارف کی لیے دستیاب ہوا کیوں کہ شروع میں انتہائی خاص لوگ یہ استعمال کرسکتےتھے۔لوکاس ڈی گروٹ کا کہنا ہے کہ کیلیری فونٹ پر 2002 سے کام شروع ہوا۔یہ فونٹ کی حتمی سورس فائلز مائیکروسافٹ کومارچ 2004 میں بھیجوائی گئیں۔اگرچہ مائیکروسافٹ وسٹاآپریٹنگ سسٹم میں یہ فونٹ آگیاتھا اور اس کا کوڈ نام لانگ ہارن تھا۔ لوکاس فونٹ نےبتایاکہ اس حوالے سے مائیکروسافٹ ہی حتمی طورپرکچھ بتاسکتا ہے کہ کب یہ عام صارف کی لیے دستیاب ہوا کیوں کہ شروع میں انتہائی خاص لوگ یہ استعمال کرسکتےتھے۔

انھوں نے مزید بتایاکہ کیلی بری کے پہلےبیٹا ورژن کو 2006 میں جاری کیاگیا تاہم اس کی حتمی تاریخ کا علم نہیں ۔تاہم ایسا ہونا انتہائی غیرمعمولی ہے کہ کوئی صارف بیٹا ورژن سے فونٹ کاپی کرکے سرکاری دستاویزکےلیے استعمال کرے۔اب موقف مریم نواز کا درست ہے یا جے آئی ٹی کا ؟ اس کا فیصلہ مائیکرو سافٹ کا رد عمل سامنے آنے پر ہوگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…