اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

لائن لگ گئی۔۔ کتنے رکن اسمبلی ن لیگ چھوڑنے کو تیار

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکندر حیات بوسن ملتان این اے 151، طاہر بشیر چیمہ این اے 190بہاولپور، چوہدری اسد الرحمان این اے 95ٹوبہ ٹیک سنگھ، خسرو بختیاراین اے 194رحیم یار خان، ڈاکٹر ارمغان سبحانی این اے 111سیالکوٹ، زاہد حامداین اے 114سیالکوٹ، غلام بی بی بھروانہ این اے 88جھنگ، سید اطہر شاہ گیلانی این اے 165پاکپتن، سید ایاز علی شاہ شیرازی این اے 283ٹھٹھہ سندھ،

ڈاکٹر رمیش کمار(مخصوص نشست)،بلوچستان میں دو افراد کو چھوڑ کر ساری کیبنٹ ن لیگ چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جانے کو تیار، رابطے ہو گئے، آئی بی نے نگرانی تیز کر دی، معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ایک لسٹ آئی ہے جس میں ن لیگ چھوڑنے والے افراد کے نام ہیں جن کی انٹیلی جنس بیورو نے نگرانی تیز کر دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چھوڑنے والے افراد میں سکندر حیات بوسن این اے 151ملتان کے حلقہ سے ایم این اے ہیں وہ ن لیگ سے بہت مایوس ہیں اور پارٹی چھوڑنے کیلئے رابطے میں ہیں انہوں نے دیگر نام بتائے جن میں طاہر بشیر چیمہ این اے 190بہاولپور، چوہدری اسد الرحمان این اے 95ٹوبہ ٹیک سنگھ، خسرو بختیار این اے 194رحیم یار خان، ڈاکٹر ارمغان سبحانی این اے 111سیالکوٹ، زاہد حامد این اے 114سیالکوٹ، غلام بی بی بھروانہ این اے 88جھنگ، سید اطہر شاہ گیلانی این اے 165پاکپتن، سید ایاز علی شاہ شیرازی این اے 283ٹھٹھہ سندھ، ڈاکٹر رمیش کمار(مخصوص نشست)شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سوائے دو رکن صوبائی اسمبلی جو کہ کیبنٹ کا حصہ ہیں ان کے علاوہ باقی تمام کابینہ ن لیگ چھوڑنے والی ہے۔ مبشر لقمان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی نے ان رکن اسمبلیوں کی نگرانی تیز کر دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر اب ایسا وقت بھی آگیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب افراد بھی اسے خیر آباد کہنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…