منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’دعائیں رنگ لائیں‘‘ صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عابد جان (آئی این پی ) پاکستان نے امت مسلمہ کے امن، ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مت مسلمہ کو دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھانا ہوگا عالمی برادری فلسطین اور کشمیر جیسے دیرینہ مسائل کے حل میں ناکام رہی

تو امن اورترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، جنوبی ایشیا کا امن واستحکام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے آئیوری کوسٹ کے شہرعابد جان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 44 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھانا ہوگا تاکہ امن یکجہتی اورترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری فلسطین اور کشمیر جیسے دیرینہ مسائل کے حل میں ناکام رہی تو امن اورترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ مشیر خارجہ نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا امن واستحکام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے لئے کوششوں کی حمایت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ادھر عابد جان میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرا خارجہ کونسل کے 44 ویں اجلاس کے موقع پر جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی رابطہ گروپ کا تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف التمین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

گروپ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی واضح اور دوٹوک حمایت کا اعادہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کی مذمت کی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کے لئے تنظیم کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…