اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گلف اسٹیل مل قرضہ لے کر قائم کی گئی ،نوازشریف

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہاہے کہ گلف اسٹیل مل قرضہ لے کر قائم کی گئی ،میں نہ تو گلف اسٹیل مل کے معاملات میں دلچسپی لیتا ہوں اور نہ ہی اس کا مالک ہوں میں کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو چلانے میں شامل نہیں رہا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں گلف اسٹیل مل فروخت کے معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتاکیونکہ

یہ چیزیں میرے والد کو اچھی طرح معلوم تھیں میں صرف یہ جانتا ہوں کہ یہ کاروبار پاکستان سے باہر قائم کرنے کے حوالے سے ہے۔ رپورٹ کے مندرجات کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ الثانی فیملی کو گلف اسٹیل مل فروخت کے بعد منتقل کی گئی۔جبکہ رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے بیان سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے پارلیمنٹ اور جے آئی ٹی میں گلف سٹیل مل کے حوالے سے دیئے گئے بیان میں کافی تضاد ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…