حافظ آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمین ضلع کونسل حافظ آباد رائے قمرالزمان کھرل بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جس پر ایس ڈی او گیپکو نے انکے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروادیا ایس ڈی او گیپکو سب ڈویژن نمبر ۲ حافظ آباد عمران رسول کی جانب سے تھانہ سٹی میں درج کرائی گئی
ایف۔آئی آر کے مطابق وائس چیئرمین ضلع کونسل حافظ آباد رائے قمرالزمان کھرل ماڈل ٹاؤن حافظ آباد کے علاقہ میں واپڈا کی مین کیبل سے کنڈی لگا کر بجلی چوری کررہے تھے جس پر واپڈااہلکاران کی چیکنگ ٹیم نے وہاں پر چھاپہ مار کر بجلی چوری میں ملوث تار کو اتار کرقبضہ میں لے لیااور انکے خلاف تھانہ سٹی حافظ آباد میں مقدمہ درج کروادیا گیا ایس ڈی او کے مطابق رائے قمرالزمان کھرل کے بجلی چوری کرنے سے گیپکو کو 80ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔