اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کے ہر تضاد کا سپریم کورٹ میں مقابلہ کیا جائے گا ۔ پیر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر تضاد کا سپریم کورٹ میں مقابلہ کیا جائے گا ۔