راولپنڈی(این این آئی) بھارت کی جانب لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کر کے پاکستانی سول شہریوں کو نشانہ بنانے پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی کئی چوکیاں تباہ اور چار فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی۔
جوابی کارروائی میں 2 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ اور4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ۔ واضح رہے کہ 8 جولائی کو بھارتی فوج نے برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔